ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی قیادت میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ
امن و امان کے حوالہ سے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز تھانہ جات، ضلع بھر کی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ ذاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن سے شروع ہو کر شہر کی اہم شاہراہوں، اہم مقامات سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوا،
فلیگ مارچ کا مقصد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ، عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے منڈی بہاؤالدین پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم پرعزم ہے۔