منڈی بہاوالدین: 6 ماہ سے زائد عرصہ تک منڈی بہاوالدین میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رہنے والے ایس ایس پی سید علی رضا کو تبدیل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری.
منڈی بہاوالدین (یکم مئی 2021) ایس ایس پی سید علی رضا کو منڈی بہاوالدین سے تبدیل کر کے سی پی او لاہور پنجاب بطور اے آئی جی ڈسپلن تعینات کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاوالدین انور سعید طاہر کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین کا عارضی چارچ سونپ دیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: سید علی رضا نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
یاد رہے کہ ایس ایس پی سید علی رضا نے منڈی بہاوالدین میں مورخہ 7 ستمبر 2020 کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا چارچ سمبھالا تھا، اور آج 6 ماہ بعد انکا تبادلہ کر دیا گیا.