ضلع منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2021) منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاوں ڈہوک کاسب کی ویلفئیر تنظیم “ڈہوک کاسب ویلفیئر” نے گاوں والوں کے بھر پور تعاون سے اڑھائی ہزار مختلف قسم کے پودے لگانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ یہ پودے سڑکوں کے کنارے لگائے جا رہے ہیں۔ اور خواہشمند افراد میں تقسیم بھی کیے جا رہے ہیں۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اور زیادہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کے ضامن بھی ہیں۔ انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ضلع منڈی بہاؤالدین کے عوام میں اپنی مدد آپ کا جذبہ بڑھ رہا ہے۔ ضلع منڈی بہاؤالدین کے تقریبا ہر دیہات میں ویلفئیر تنظیمیں بھر پور جذبے سے اپنے کام میں مشغول ہیں۔