منڈی بہاوالدین پھر لہو لہو! تھانہ صدر کے علاقہ ڈھوک نواں لوک میں میاں بیوی قتل
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2021) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، بتایاگیا ہے کہ علاقہ ڈھوک کاسب میں سمیرا اور خاوندعرفان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جنہیں مقتولہ کے بھائی الیاس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا،
مقتولین کا چھ ماہ کا بیٹا بھی ہے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، مقتولین کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے جو شادی کے بعد منڈی بہاؤالدین میں مقیم تھے ۔