ڈپٹی کمشنر کا کٹھیالہ شیخاں ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 دسمبر 2021 )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احسان الحق ضیا ءنے رورل ہیلتھ سنٹر کٹھیالہ شیخاں کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نےسٹاف کی حاضری، فارمیسی سمیت مختلف وارڈز اور شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بغورجائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات اور طبی آلات کا بذات خود معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے مہیا کی جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال، فیلڈ آفس چک نمبر 14 اور یونین کونسل کٹھیالہ شیخاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر NTO میاں محمد وقار و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے فرد کے اجراء، فوتگی اندارج، زیرالتوا کیسز ، ریکارڈ اور سٹاف کی حاضری کو تفصیلی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے نہایت اداب و احترام سے دیہی مرکز مال بارے دریافت کیا اور مثبت جواب ملنے پر اظہار اطمینان کیا۔

ڈپٹی کمشنر کو حل شدہ اور زیر التوا کیسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئے ہوئے سائلین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال سے ملحقہ پلاٹ کی صفائی ستھرائی کی بھی ہدایت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر کا کٹھیالہ شیخاں ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!