mandi bahauddin news today

بارسلونا: آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے4 افراد کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین نواحی گاوں چورنڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بارسلونا کے علاقہ پلاسا تتوان میں گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، آگ سڑک پر واقع بینک کے ایک پرانے دفتر میں لگی جو خالی تھا اوریہ فیملی وہاں تقریباً 2 سال سے مقیم تھی.

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے تھے اور انکے والدین شامل ہیں، ایک بچہ ایک سال کا اور دوسرا بچہ 3 سال کاتھا، جب کہ ایک فیملی کا سربراہ پاکستانی اوراسکی رومانین بیوی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، علاقہ کے میئر آداکولاؤ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ فیملی بدستور سوشل سیکورٹی کے ادارے سے وابستہ تھی اور ہم انکی خراب معاشی حالت سے باخبر تھے.

انتظامیہ نے فوری طور پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے رابطہ کیا جنہوں نے ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات لیں اورانکی باڈیز کے بارے میں قانونی کارروائی تیز کرنے کے بارے میں مقامی حکام سے درخواست کی ،رواں سال میں بارسلونا میں یہ آتشزدگی کا پانچواں واقعہ ہے،جس کا اختتام ہلاکتوں پر ہوا ہے.

جاں بحق ہونے والے نصر اقبال کے بھائی شاہد ساکن چورنڈ کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور 13 سال قبل اسکا بھائی نصر اقبال روزگار کیلئے گیا یہ سانحہ انکے خاندان کیلئے انتہائی دکھ کا باعث ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں