ڈپٹی کمشنر کاافطار کے بعد اندرون شہر کا اچانک دورہ ، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05مئی 2021)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا افطاری کے بعد اندرون شہر کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا انہوں نے کاروں باری کا معائنہ کیا لاک ڈﺅان احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہر کے میڈیکل سٹور ز کا دورہ کیا اور میڈیکل سٹورز مالکان کو رونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کر نے کی سختی سے ہدایت کی .

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بعدازاں کاروں باری مراکز کا بھی معائنہ کیا اورف لاک ڈاﺅن اوقات کی پابندی اور کورونا سے بچاﺅ کے لیے ایس اوپیز پر عملد رآمد کا جائزہ لیا ۔ ماسک کے بغیر گھومنے والے شہر یوں کو وارننگ دی اور ماسک بھی تقسیم کئے اور لوگوںکو اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی. انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے جو بھی حفاظتی اور احتیاطی اقدامات اٹھائے جا ئے رہیں وہ عوام الناس کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہیں .

اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایس اوپیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں اگر کسی جگہ خلاف ورزی ہوئی تو انتظامیہ بلا تفریق کاروائی عمل میں لائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں