ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کا منڈی بہاوالدین اور پھالیہ کے رمضان بازاروں کا دورہ

منڈی بہاو الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10اپریل 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا، ڈی پی او سید علی رضا کے ہمراہ منڈی سٹی اور پھالیہ کے رمضان بازاروں اور مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اپنے اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل سیل جبکہ تین دوکانداروں کے خلاف چینی مقرر قیمتوں سے زاہد پر فروخت کرنے پراور ریٹ لسٹ آویزہ نہ کرنے پر ایف آئی آڑ درج کروا دیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصدماہ مقد س میں عوام الناس بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ وہ مبارک مہےنے میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے انتظامی افسران کو واضح ہداےات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے انہوں نے رمضان با زاروں میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پھالیہ اور سٹی منڈی رمضان بازاروں میں مختلف اسٹالوں اور سکیورٹی کے انتظامات کے علاوہ کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا اوروہاں پر موجودعملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی سی کو بتایا گیا کہ رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ اور سٹالز پر آٹا، گھی ، چینی ،پھلوں ،گوشت اور سبزیوں پراوپن مارکیٹ کی نسبت 25 فیصدرعایت ہونے کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد رمضان بازاروں سے استفادہ حاصل کرے گی جس پر ڈپٹی کمشنر افسران کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیاراور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔سبزیوں اور پھلوں سمیت تمام اشیا ءکا معیار باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور غیرمعیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کے سٹالز منسوخ کردئیے جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کوسہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ رمضان بازاروں میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تمام افسر اور اہلکار خدمت کے جذبے کو بروئے کار لائیں۔ یہاں تعینات سرکاری عملہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ماہ مقدس میں نیکی کمانے کا جذبہ بھی بروئے کار لا کر شہریوں کی ہر ممکن خدمت کرکے بھر پور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں