ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہاﺅس، سبزی و فرٹ منڈی، میونسپل کمیٹی، نادرہ آفس، ڈمپنگ سائیٹس اور میاں وحیدالدین پارک کا اچانک دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سلاٹر ہاﺅس، سبزی و فرٹ منڈی، میونسپل کمیٹی، نادرہ آفس، ڈمپنگ سائیٹس اور میاں وحیدالدین پارک کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران سلاٹر ہاﺅس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور وہاں پر محکمہ لائیو سٹاک کے شعبہ ویٹرنری کی مہر کے بغیر ذبح کئے گئے ایک درجن سے زائد بکروں کا گوشت قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30ستمبر 2021) انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی ذبح کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں جنہیں قانون کے آہنی شکنجہ میں لیکر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی کا بھی اچانک دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 1درجن سے زائد بغیر مہر لگے مضر صحت بکرے قبضہ میں لے لئے

انہوں نے سبزی فروٹ منڈی میں اشیاءکے معیار، بولی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا حکومتی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی کے ستائے عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں مڈل مین کے کردار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ شہری ہر گز زائد قیمت ادا نہ کریں بلکہ خریداری کرتے وقت مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت ادا کریں۔

آج کی ریٹ لسٹ دیکھیں

اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کی خستہ حال پرانی عمارت کی جگہ نئی عمارت بنانے کیلئے فریم ورک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے احاطے میں پارک کی گئی پرائیویٹ گاڑیوں کو فوری باہر نکالنے، میونسپل کمیٹی سے ملبہ ہٹانے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے نادرا آفس کا بھی دورہ کیا اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آئے لوگوں سے نادرا سروس کے بارے میں معلومات لیں اور ان کے جواب پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کرنے کیلئے کچرا کے ڈمپنگ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ پوائنٹس کو بہتر بنانے، بروقت کچرا شہر سے باہر منتقل کرنے اور جمعہ بازار میں لگائے گئے سستے بازار کو دیوار کے ساتھ لگانے اور آوارہ جانوروں کو پکڑ کر ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میاں وحیدالدین پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں سیر کیلئے آئے شہریوں سے پارک کے انتظامی امور ز سے متعلق دریافت کیا۔

انہوں نے پارک کی فوری صفائی، گھاس کٹائی، لائٹنگ کو بہتر بنانے اور عملہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ کو ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹے بعد میاں وحیدالدین پارک، شہر کی صفائی کا از خود معائنہ کر کے رپورٹ دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، سی او میونسپل کمیٹی سمیر انتظارچیمہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے سلاٹر ہاﺅس، سبزی و فرٹ منڈی، میونسپل کمیٹی، نادرہ آفس، ڈمپنگ سائیٹس اور میاں وحیدالدین پارک کا اچانک دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!