ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو مقامی اور علاقائی پودوں پر مشتمل نرسریوں کو فروغ دیکرشجر کاری مہم شروع کر نے کا حکم دیا

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے تمام ضلعی افسران کو مقامی اور علاقائی پودوں پر مشتمل نرسریوں کو فروغ دیکرشجر کاری مہم شروع کر نے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا ہے مہم کے دوران ضلع بھرمیں خالی سرکاری جگہوں کے علاوہ شہری و دیہی رقبوں اور خالی نجی پلاٹوں پر مالکان سے مل کر پھل و پھول اورسایہ دار درخت لگائے جائیں تا کہ سرسبز اور صحت مندماحول کو فرو غ دیا جاسکے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج ڈی سی آفس میں موسم بہار اور مون سون شجرکاری کے حوالے سے منعقدایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوں کیا انہوں نے شرکاءاجلاس کو بتاےا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے ڈویژن کے تمام اضلاع امسال شجرکاری کے حوالے سے اپنے اپنے ٹارگٹس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی افسران مقا می ا ور علاقائی پودوں، درختوں،پھلوںاور پھولوں پر مشتمل نر سریوں کو فرو غ دیکرشجرکاری مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں ۔

ان ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران بالخصوص محکمہ تعلیم، لائیوسٹاک، زراعت، ماحولےات اور دیگر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے دفاتر کی خالی جگہوں اور پلاٹوں پر مقرر کردہ اہداف کے مطابق مقامی اور علا قائی پودوں کی نرسریاں قائم کریں اس سسلے میں محکمہ جنگلات کی معاو نت اوررہنمائی بھی حاصل کی جائے انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا وہ نہ صرف خودبلکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں بالخصوص عوام الناس کو بھی شامل کر کے اس مہم کو کامیاب بنائیں اور انہیں احساس دلائیں اور بتائیں آج کی گئی شجر کاری اور لگائے گئے د رخت ہمارے آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے صحت مندزندگی کا پیغام لے کرآئیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں