ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ پولیس کے افسران کو کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ پولیس کے افسران کو کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف پینڈیمک کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،شادی ، بیاہ اور دیگر تقریبات میں کورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،انہوں نے باور کرایا کہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس پر کنٹرول نا ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کوویڈ 19ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر یہ ضروری ہو گیا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کوبھی چاہیئے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی ہال ، مارکیز اور شاپنگ مالز و انتظامیہ و مالکان کے ساتھ میٹنگ کر کے کورونا ایس او پیز کے متعلق واضح طور پر نا صرف آگاہ کیا جائے بلکہ انہیں اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ شادی اور دیگر تقریبات کھلے مقامات پر منعقد کریں اور تقریبات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انہیں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایاجائے کہ تھوڑی سے بے احتیاطی سے کورونا وائرس کا حملہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریبات کے منتظمین کو فیس ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پابند کیا جائے تا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرج ہالز، شاپنگ مالز اور دیگرعوامی اجتماع کی جگہوں کی مسلسل نگرانی اور انسپکشنز کا عمل جاری رکھا جائے اور کورونا ایس او پیز کی پینڈیمک کنٹرول ایکٹ خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز ، شاپنگ مالز نا صرف سیل کئے جائیں بلکہ بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں