منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرانے عوامی شکایات پرسالم انٹرچیج سے کنگ روڈ،پھالیہ تاپاہڑیانوالی ہائی وے پر190غیرقانونی یوٹرن کانوٹس لے لیا،محکمہ شاہرات پنجاب کوفوری طورپرتمام غیرقانونی یوٹرن بندکرنے کاحکم دے دیا.
ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرانے میڈیاکوتفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ منڈی بہاوالدین کنگ چوک سے لیکرپھالیہ تک چارکلومیٹرکے دورویہ سڑک پر29یوٹرن بنائے گئے،ان یوٹرن کی وجہ سے حادثات میں بتدریج اضافہ ہواہے،اورانسانی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں،انہوں نے بتایاکہ 1122،ٹریفک پولیس اورہائی وے کی رپورٹ کی روشنی میں موقع کادورہ کرنے کے بعدمعلوم ہواہے کہ لوگوں نے اپنی مرضی سے یوٹرن بنارکھے ہیں
انہوں نے کہاکہ انسانی زندگیوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیرقانونی یوٹرن کوبلاامتیازبندکردیاجائے اوروہ آئندہ چندروزمیں یوٹرن کاجائزہ لینے کیلئے خوددورہ کریں گے۔