ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 مئی 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے سٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار میں شہریوں کو عز ت کے ساتھ مہیا کی جانے والی سروسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں تمام سٹالز بالخصوص چینی کے سٹالز پر صارفین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا جہاں مرد، خواتین و بزرگ شہریوں کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان انتظامات کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہیں تا کہ رمضان بازاروں میں انہیں خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور سکیورٹی و کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ترجیح ہے.

عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں چینی 20روپے رعائت کے ساتھ 65روپے فی کلو جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 55 روپے بچت کے ساتھ 375روپے فی تھیلا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں کریانہ، مشروبات ، کھجور، گوشت، انڈے عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

https://mbdinnews.com/archives/58159

طارق علی بسرا نے کہاکہ تمام رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے تا کہ صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ رمضان بازاروں میں خریداری سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں.

اپنا تبصرہ لکھیں