منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 مارچ 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آفیسرز لیڈی کلب اور آفیسرز کلب کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ،آفیسرز لیڈیز کلب کی لیڈیزممبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پہلے آفیسرز لیڈی کلب کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے آفیسرز لیڈی کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ آفیسر لیڈیز کلب کی ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو کلب کی بہتری کیلئے اپنی گزارشات بھی پیش کیں جس کا ڈپٹی کمشنر نے ان کے فوری حل کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو آفیسرز لیڈی کلب کی رجسٹرڈ ممبران کی فہرست آفیسرز لیڈی کلب کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایت بھی جاری کیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کلب کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مختلف کمروں جن میں سٹنگ رومز، جم رومز، بیڈمنٹن کورٹ ، کچن اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ، ڈی بلڈنگ اور سی او ایم سی کو کلب کی ممبر شپ ، باڈیز اور رجسٹریشن کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ کلب کی صفائی ستھرائی کے علاوہ کلب کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اٹھائے جانے والے ان اقدامات کا معائنہ کرنے کیلئے دوبارہ بھی وزٹ کریں گے۔