ڈنگہ:ڈاکووں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس کے اہلکار کی نماز جنازہ ادا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈنگہ، ڈاکووں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے گجرات پولیس کے اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گجرات پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کی شناخت ظاہر کر دی۔ ایک ملزم کا تعلق ہیڈ رسول لوکڑی منڈی بہاوالدین سے تھا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2021) تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سرفراز احمد اور ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فراست اللہ نے پولیس نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کولیاں شاہ حسین کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشکوک افراد موضع ڈھنڈالہ کی طرف سے آئے،جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا ایک جوان ذوالفقار حیدر 884/Cشہید ہو گیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے۔

جن کی بعد میں شناخت 1۔علی حسنین ولد امانت علی سکنہ وڑائچاں والا ضلع گجرات،2۔ علی رضا عرف ٹیپو شاہ ولد فخر حسین سکنہ مدینہ سیداں ضلع گجرات، 3-مبشر اقبال ولد یار محمد سکنہ ہیڈ رسول لوکڑی ضلع منڈی بہاوالدین کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے خلاف قبل ازیں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی، چوری،پولیس مقابلہ،ناجائز اسلحہ اور فراڈسمیت دو درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔جنہوں نے گزشتہ ماہ تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو مزاحمت کرنے پر قتل کردیا تھا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈنگہ:ڈاکووں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس کے اہلکار کی نماز جنازہ ادا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!