ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین، THQ ہسپتال پھالیہ و ملکوال کا “انفیکشن کنٹرول پروگرام” کا عملہ 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین، THQ ہسپتال پھالیہ و ملکوال کا “انفیکشن کنٹرول پروگرام” کا عملہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔

انفیکشن کنٹرول پروگرام انتہائی اہم شعبہ ہے۔ جس کا مقصد ہسپتال کے ویسٹ کو مناسب طرہقے سے ٹھکانے لگانا ہوتا ہے۔ تاکہ دوسرے صحت مند افراد انفیکشن کا شکار نا ہوں۔ عملہ انتہائی خطرناک کام سرانجام دیتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہائی رسک کام کرنے والے لوگ چار ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اور احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا ہے اگر تنخواہ نا جاری کی گئی تو وہ کام بند کر دیں گے۔ انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان کی تنخواہ جاری کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں