منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 28دسمبر2020)رانا شمشاد حسین نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل کے شمال مشرقی کونہ میں جیل کی چار دیواری کے اندر ایک پرائیویٹ شخص جاوید ولد یعقوب قریشی قصائی نے ڈسٹرکٹ جیل کی جگہ پر عرصہ 20 سال سے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا جس کا کیس سیشن جج کی عدالت میں چل رہا تھا جسکا مورخہ 17 دسمبر 2020 کو فیصلہ جیل انتظامیہ کے حق میں آیا اور جاوید وغیرہ کو جعلی ملکیتی کاغذات عدالت میں پیش کرنے پر 10،000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس فیصلہ کے بعد اینٹی انکروچمنٹ اتھارٹی، تحصیلدار منڈی مزمل محمود،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نوازایس ایچ او تھانہ سٹی ، ہمراہ لیڈی پولیس اور جیل انتظامیہ نے مل کر عدالت کے حکم پر اسٹیٹ لینڈ کا قبضہ واگزار کروایا۔انہوں نے بتایا کہ مزکورہ جگہ پر موجود ایک کمرہ کھولا گیا تو اندر سے لکڑی کے صندوقوں میں زخیرہ کیا گیا کئی دن پرانا گوشت برآمد ہوا۔ مضر صحت گوشت کے پاس سے جعلی مہریں اور اسٹیمپ پیڈ بھی برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں چھاپہ، ڈیڑھ سو کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لےلیا
گوشت کو ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی افسران،اے سی، سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاو س، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان نے موقع پر گوشت کو چیک کیا اور انتہائی ناقص قرار دیا جس کو فوڈ اتھارٹی نے تلف کیا۔رانا شمشاد حسین نے بتایا کہ مضر صحت گوشت کے متعلق مذکورہ قابضین کا موقف ہے کہ شادی کے آرڈر میں انہوں نے یہ گوشت سپلائی کرنا تھا۔