ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سپرنٹینڈنٹ جیل وحید خان، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ رانا شمشاد حسین اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ عامر شہزاد مچرا نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا
اور قیدی مقررین نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی افواج کے کشمیر پر ناجائز قبضہ اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کو حرکت میں لایا جائے اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کروائے۔ تقریب کے بعد جیل روڈ پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں جیل ملازمین اور افسران نے سول سوسائٹی کے ہمراہ کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں یوم کشمیرکے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا