ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ضلع منڈی بہاوالدین میں سٹینو گرافر، کمپیوٹر آپریٹر، خآکروب اور پروسیس سرور کی بھرتی کیلئے انٹرویو کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دئیے گئے، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا.
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 3 اپریل 2021) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین اور سینئر سول جج منڈی بہاوالدین نے جاری کردہ مراسلہ میں کہا کہ دفتر ھزا میں اخبار اشتہار برائے بھرتی سٹینو گرافرز ،کمپیوٹر آپریٹر ز، تعمیل کنندہ اور خاکروب کیلئے دیا تھا جس کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021 مقرر تھی. درخؤاستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے مگر موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جوکہ بڑی تیزی سے اور خطرناک حد تک پھیل رہی ہے اور گورنمنٹ آف پنجاب نے ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے.
لہذا ان حالات کے پیش نظر ٹیسٹ و انٹرویو تا حکم ثانی ملتوی کئے جاتے ہیں. ٹیسٹ و انٹرویو کا شیڈول جب جاری ہوگا تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین کی آفیشل ویب سائیٹ پر لگا دیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کے سکولز میں ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو موخر کر دئیے گئے