منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا اعلان.
نام آسامی: سٹینو گرافر
بنیادی سکیل: 16
تعداد آسامی: 10
ڈومیسائل: پنجاب
عمر کی حد: 18 تا 25 سال
تعلیمی قابلیت: گریجوایشن بمعہ 50 الفاط پر منٹ انگلش کی ٹائپنگ اور 110 الفاظ پر منٹ کی شارٹ ہینڈ ٹائپنگ سپیڈ۔ کمپیوٹر والے افراد کو ترجیح دی جائے گی
نام آسامی: کمپیوٹر آپریٹر
بنیادی سکیل: 15
تعداد آسامی: 08
ڈومیسائل: پنجاب
عمر کی حد: 18 تا 25 سال
تعلیمی قابلیت: گریجوایشن بمعہ چار ماہ کا کمپیوٹر لینگئیج گورس یا بی۔ایس۔سی.
یہ بھی دیکھیں: سول کورٹ منڈی بہاوالدین میں تعمیل کنندہ اور خاکروب کی بھرتیاں
سرکاری و نیم سرکاری اداروں / محکموں سے درخواستیں دینے کے خواہشمند حضرات اپنے اداروں کے توسط سے درخواستیں ارسال کریں یا NOC لف کریں۔ درخواست دہندگان درخواست کے ہمراہ 2 عدد تصاویر پاسپورٹ سائز، تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی مصدقہ نقول لف کریں۔ انٹرویو کے دن اصل اسناد ہمراہ لانا لازم ہیں۔ بصورت دیگر انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔
کوٹہ کے تحت درخواستیں گزارنے والے امیدواران میں سے اگر کوئی بھی موزوں امیدوار میسر نہ ہوا تو وہ آسامیاں اوپن میرٹ کے تحت پر کی جاائیں گی۔ اتھارٹی کا اختیار ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا آسامیوں کو کم یا زیادہ کرے، تمام یا جزوی نتائج کو رد کردے اور بغیر کوئی وجہ بتائے کسی ایک یا ایک سے زیادہ یا تمام آسامیوں پر بھرتی منسوخ کردے۔
درخواست دہندہ واضح طور پر تحریر کرے گا کہ اس کا کوئی رشتہ دار سول و سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں ملازم ہے یا نہیں۔ اگر کسی مایدوار کا کوئی عزیز یا رشتہ دار سول و سیشن کورٹ منڈی بہاوالدین میں ہے تو درخواست دہندہ اس ضمن میں بیان حلفی جس میں رشتہ دار کا نام اور عہدہ تحریر کیا ہو، درخواست کے ساتھ لف کرے۔ پوشیدہ یا مخفی رکھنے کی صورت میں امیدوار بھرتی کا اہل نہ ہوگا۔
امیدواران کیلئے لازم ہے کہ اپنے / ایکٹو موبائل نمبر جس پر SMS اور Whatsapp کی سروس ہو ضرور لکھیں۔ عمر کی بالائی حد میں 5 سال مرد امیدوار اور خواتین امیدوار کیلئے 8 سال تک کی رعائیت عمومی طور پر نہیں دی جائے گی۔ بلکہ یہ رعائیت ان امیدواران کیلئے زیر غور لائی جائے گی جن کی عمر غیر معمولی حالات جو جو انسان کے اختیار سے باہر ہوں کی بنا پر مقرر حد سے زائد ہوگئی ہو بشرطیکہ امیدواران ان حالات کا تذکرہ اپنی درخواست میں تحریر کریں گے۔ نیز امیدواران کیلئے عمر کا تعین مورخہ 31.03.2021 تک کیا جائے گا۔
اتھارٹی کو میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹنگ کا مکمل اختیار ہوگا۔ جس کیلئے اتھارٹی ٹیسٹ ( زبانی / تحریری) لے سکتی ہے یا اس کیلئے کوئی بی دوسرا طریقہ کار اختیار کر سکتی ہے۔ تمام بھرتی سول و سیشن کورٹس اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2005 گورنمنٹ آٖف دی پنجاب کی بھرتی پالیس 2004 دیگر ہدایات و ترمیمات جو وقتا فوقتا کی گئی ہوں کے تابع ہوگی۔
تمام آسامیوں کیلئے درخواست فارم ویب سائیٹ mbdin.dc.lhc.gov.pk پر دستیاب ہیں جو کہ ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں نیز سادہ کاغذ پر دی جانے والی درخواست قابل قبول نہ ہوگی اور خارج تصور ہوگی۔
درخواستیں صرف بزریعہ ڈاک / کورئیر سروس وصول کی جائیں گی۔ کوئی بھی درخواست دستی و بزریعہ فیکس، ای میل، اور واٹس ایپ موصول نہ کی جائیں گی۔ مقررہ تاریخ کو دفتری اوقات کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد تصور ہوں گی۔ تمام درخواستیں دفتر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع منڈی بہاوالدین کے نام پر ارسال کی جائیں گی۔
تمام آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31.03.2021 ہو گی۔ امیدواران ٹیسٹ والے دن اصل شناختی کارڈ، پین و پیسل اور امتحانی گتہ ہمراہ لائیں۔ ٹیسٹ یا انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواران کو کوئی TA/DA نہ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ و انٹرویو میں آنے والے امیدواران کو اصل شناختی کارڈ دکھائے بغیر ٹیسٹ و انٹرویو میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس بابت کوئی عذر قبول نہ ہوگا۔ موبائل فون / ماڈرن ڈیوائس بوقت ٹیسٹ ساتھ لانے کی اجازت نہ ہوگی۔
درخواستوں کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواران کی لسٹیں اور تاریخ برائے ٹیسٹ و انٹرویو ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائیٹ mbdin.dc.lhc.gov.pk پر اپ لوڈ اور دفتر ہذا کے نوٹس بورڈ آویزاں کردی جائیگی اور اس بابت کوئی علیحدہ لیٹر ارسال نہ کیا جائے گا۔
تمام امیدواران گورنمنٹ آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت کے مطابق COVID-19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔
سٹینو گرافر اور کمپیوٹر آپریٹر کی درخواست فارم ڈائونلوڈ کرکریں