منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2021) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان رشید اولکھ کا نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، اراضی ریکارڈ سنٹر ، جناح کرکٹ سٹیڈیم رسول روڈ ، سپورٹس جمنیزیم اور قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈی سی آفس میں ڈی جی سپوڑٹس پنجاب کو اراضی ریکارڈ سنٹر اور نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے علاوہ اشیاءخردونوش کی قیمتوں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی ، محکمہ صحت اور سپورٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اپنے دورے کے دوران جناح کرکٹ سٹیڈیم رسول روڈ کو اپ گریڈ کرنے ، سپورٹس جمنیزیم کی اسرے نو تعمیر کرنے اور قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ کی تزین وآرائش کے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس گوجرانوالہ رﺅف علی باجوہ، ڈی او سپورٹس نبیلہ چیمہ اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موقع پر موجود تھے۔
قبل از ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو ضلع میں پرائس چیکنگ ، اراضی ریکارڈ سنٹرز ،صفائی ستھرائی کے نظام ، رمضان بازار، محکمہ مال اور محکمہ صحت سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس چیکنگ کے حوالے سے گزشتہ چھے ماہ سے اب تک ضلع بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس صاحبان نے 26،961 انسپکشنز کیں اور مقرر کردہ قیمتوں کی 3،082 خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو 4،737،400 جرمانہ کیا گیا 14 ایف آئی آر کاٹی گئیں اور 10 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔اسی طرح پرائسسز کی شکایات کے حوالے سے قیمت پنجاب ایپ پر 814 موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا گیااور کوئی شکایت زیرے التوا نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا اشیاءخردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے شکایات کے موقع پر فوری ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تینوں تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں میگا فون پر اعلانات کے ذریعے نہ صرف صارفین کو ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متوجہ کیا جاتا ہے بلکے پرائس مجسٹریٹ آفیسران کی موجودگی کی وجہ سے تاجراور دوکاندار بھی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرنے سے باز رہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی سپورٹس کو محکمہ صحت اراضی ریکارڈ سنٹرز ، لینڈ ریکارڈ ،کمپیوٹراز سٹیٹس ،بلاک، کھیوٹ ، رمضان بازار، چینی، آٹا اور دیگر اشیاءضرورت سے متعلق بھی بریفگ دی۔ڈی جی سپورٹس نے انتظامی آفیسران کو اس موقع پر ضروری ہدایات بھی دیں.
بعد از ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبوں آئی سی یو، برن یونٹ،صفائی ستھرائی ، پرچی کاﺅنٹر ، سی ٹی سکین، ایکسرے روم کے علاوہ ادویات اور طبی آلات کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے ہسپتال کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر سے متعلق مختلف شعبوں کے حوالے سے انچارج آفیسران سے بریفنگ لی اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین کو دی جانے والی سروسز کے حوالے سے استفسار کیا جس پر سائلین نے اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا بعد از ڈی جی سپورٹس نے صفائی ستھرائی کے نظام اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے شہر کا دورہ بھی کیا۔