منڈی بہاؤالدین نواحی گاوں چھنی رحیم شاہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر گھات لگائے کار سوار مسلح کار سواروں کی ویگو ڈالہ پر فائرنگ باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ،دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی، ڈی پی او علی رضا موقع پر پہنچ گئے
منڈی بہاوالدین کے علاقہ چھنی رحم شاہ پل کے قریب سرگودھا روڈ پر گھات لگائے مسلح افراد نے ویگو ڈالہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 12سالہ فرھاد منیر، اسکا والد منیر سندرانہ، اور محمدیوسف جاں بحق ہوگئے جبکہ علی حمزہ ،نذیر احمد اور حامد منیر شدید زخمی ہوگئے مسلح کار سوار موقع سے فرار ہوگئے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا پولیس کہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی.
ڈی پی او سید علی رضا نے بتایا کہ مقتولین واپس رکن جا رہے تھے، شدید زخمی علی حمزہ ،نذیر احمد اور حامد منیر کی حالت تشویس ناک ہونے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منڈی بہاﺅالدین ریفر کردیا ہے۔ویگو ڈالہ میں سوار مقتول منیر احمد کے تین بیٹھوں میں سے ایک جاں بحق جبکہ دو بیٹے شدید خمی ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔