پُل بناؤ مہم. احتجاج چک بساوا پل_
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جنوری 2021) اہل علاقہ کی جانب سے چک بساوا کے قریب (رسول قادرآباد لنک کینال) پر کشادہ پل بنانے کے لیے احتجاج کیا گیا۔ جس کی قیادت سعد المنصور اور عادل چیمہ نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین موقع پر پہنچ گئے۔ ایک گھنٹے بعد اپنے آفس ملاقات کے لیے بلایا۔ اور وعدہ کیا کہ جلد ہی پل کی پروپوزل بنا کر فارورڈ کی جائے گی۔