چوہدری عارف گوندل پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے چیئرمین اور چوہدری سہیل احمد صدر منتخب . کاکا پرنس وائس چیئرمین، محمد ارشد گوندل (پھالیہ) سینئر نائب صدر، اورنگزیب (ملکوال) نائب صدر، عدنان وڑائچ جنرل سیکرٹری، ماسٹر نعیم اللّہ فنانس سیکرٹری اور سہیل عباس سیکرٹری اطلاعات قرار پائے۔ چکن کی قیمتِ فروخت منظور نہیں، سپلائر اور دکاندار کو نقصان ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین ( بیورو رپورٹ) ضلع بھر کے چکن سپلائرز کا ہنگامی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر چوہدری عارف گوندل حسنانہ آف رکن کو ضلعی چیئرمین منتخب کرلیا جبکہ چوہدری سہیل احمد صدر، کاکا پرنس وائس چیئرمین، محمد ارشد گوندل (پھالیہ) سینئر نائب صدر، اورنگزیب (ملکوال) نائب صدر، عدنان وڑائچ جنرل سیکرٹری، ماسٹر نعیم اللّہ فنانس سیکرٹری اور سہیل عباس سیکرٹری اطلاعات قرار پائے۔
پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین چوہدری عارف گوندل حسنانہ آف رکن نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغے کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر ہمارے تحفظات ہیں، اس قیمت پر سپلائرز اور دکانداروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مرغے کی قیمت فروخت طے کرتے وقت ہمارے نمائندوں کو بھی آن بورڈ لے۔ جس قیمت پر ہمیں چکن بیچنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے اس میں ہمارے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ چکن انڈسٹری کرونا کے باعث پہلے ہی زوال کا شکار ہے اوپر سے کم ریٹ لگا کر ہمارا معاشی استحصال کیا جارہا ہے۔ ہم کسی فرد کی اجارہ داری قبول نہیں کرینگے سپلائرز اور دکانداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔ عوام کو معیاری اور بہترین چکن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
: منڈی بہاوالدین میں اشیا خودونوش،ٍ سبزی، پھل، گوشت و انڈوں کی تازہ ترین ریٹ لسٹ