ضلع منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو: نواحی گاوں چوٹ دھیراں میں شادی بیاہ و فوتگی اجتماعات کے لیے بلا معاوضہ برتنوں کی فراہمی۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.دین نیوز 6 فروری 2021)”رحمت انسانیت فاونڈیشن” کی جانب سے 8 ماہ قبل گاؤں چوٹ دھیراں میں شادی بیاہ فوتگی اور دیگر اجتماعات کے لیے بلا معاوضہ برتن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اب تک 100 سے زائد اجتماعات پر برتن استعمال ہوئے ہیں ایک اندازے مطابق متوسط طبقے کو کرایہ کی مد میں 4 لاکھ تک کی بچت ہوئی ہے۔