منڈی بہاؤالدین ۔ پھالیہ کے نواحی گاؤں کوٹ نبی شاہ کے قریب ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ رات 15 پر کال موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ پھالیہ میں تین ڈاکو رائیکہ روڈ پر واردات کر رہے ہیں ، تھانہ پھالیہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 جنوری 2021) پولیس گاڑی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی کراس فائرنگ شروع ہوگئی۔ کراس فائرنگ کے خاتمے کے بعد ایک مجرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے باعث ہلاک ہونا پایا گیا۔ پولیس پارٹی الحمد اللہ محفوظ رہی۔ باقی دو ڈاکو دھند اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
ایک موٹرسائیکل ، لوٹی ہوئی نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے مجرم کی شناخت بدنام زمانہ ڈاکو طاہر ولد منشا ساکن سرگودھا ہوئی ہے جو کہ 392 ت پ کے 11 مقدمات 394 ت پ کے 02 مقدمات اور سرگودھا میں 302/398 ت پ (قتل معہ ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں ملوث تھا۔ منڈی بہائوالدین کے تھانہ جات کے بھی متعدد وارداتوں کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا. 02 ڈاکوؤں کی تلاش تلاش جاری ہے.