مانو چک ۔ پرانے ہائی سکول کے سامنے نئی بننے والی سڑک اور پہلی سڑک کے درمیانی جوڑ کو دی جانے والی دوفٹ کی یک دم اونچائی کے سبب تیز رفتار گاڑیاں اکثر و بیشتر حادثہ کا شکار ہو جاتی ہیں. اس اندھے جمپ کے باعث لاھور سے ڈیڈ باڈی لے کر آنے والی ایمبولنس دل دہلا دینے والے جمپ کے سبب قلابازیاں لگاتی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایمبولینس کا ڈرائیور اور جسد خاکی کے ساتھ بیٹھے لواحقین شدید زخمی ہو گئے.
اس سے قبل بھی مذکورہ خونی جمپ کی وجہ سے سینکڑوں حادثات ہو چکے ہیں اور کروڑوں مالیت کی قیمتی گاڑیوں کے نقصانات بھی ہو چکے ہیں دوسری جانب ملک ہوٹل مانو چک سے لے کر پرانے ہائی سکول تک دونوں سڑکوں کے درمیان فٹ پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے بھی متعدد حادثات ہو چکے ہیں محکمہ ہائی وے کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کے خلاف ڈی سی منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا سے عوامی حلقوں نے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے.