رنسیکے میں معصوم بچے سے زیادتی کی کوشش ۔ بچے کے شور و وا ویلا کرنے پر ملزم فرار ،
منڈی بہاوالدین ( ظہیر بابر اسد 15 مارچ 2021) زرائع کے مطابق موضع رنسیکے میں معصوم حنان امجد قریبی دکان پر چیز لینے گیا جسے ناظم ریاض ولد ریاض گوندل سکنہ جونوکے حال پنڈی دھوتھڑاں بہلا پھسلا کر قریبی زیر تعمیر عمارت میں لے گیا۔ اسی دوران بچے نے شورو غوغا سن کر کچھ لوگ موقع پر پہنچے ۔ جس پر ملزم مذکورہ موقع سے فرار ہو گیا ۔
پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ۔مگر ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ۔ اہل علاقہ نے حکام بالا سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔۔