منڈی بہاوالدین (نامہ نگار) جیل سے پیشی کیلئےعدالت لایا جانے والا ڈکیتی کا ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کا فوری ایکشن ملزم گرفتار، غفلت برتنے پر سب انسپکڑ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق جیل سے ڈکیتی میں ملوث ملزم مجاہد کو عدالت میں پیشی کے پھالیہ کچہری لایا گیا لیکن ملزم پولیس کی لگائی گئی ہتھکڑی سے ہاتھ باہر نکال لیا اور عدالت میں پیشی سے قبل ہی فرار ہوگیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی اور کچھ ہی دیر میں ملزم مجاہد کو گرفتار کرلیا گیا .
ڈی پی او سید علی رضا بخاری نے لاپرواہی کے مرتکب سب انسپکڑ اور تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس ملازمین کی غفلت ثابت ہوئی تو انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.