ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پرملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد.
منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 19 مئی 2021):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں ملک شبیر اعوان (DSP صدر سرکل) کی زیر قیادت مجاہد عباس SHO تھانہ صدر اور انکی ٹیم نے دوران گشت ملزم زاہد عمران ولد مشتاق احمد قوم ہجن سکنہ نواں لوک کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ملزم دوست محمد ولد سردار خاں قوم کھوکھر راجپوت سکنہ نواں لوک کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔