پولیس تھانہ کٹهیالہ شیخاں نے سالانہ کارکردگی 2020ء کے مطابق اسلحہ کے 119مقدمات درج کئے جن میں 13کلاشنکوف 8رائفل 17گنیں 81پسٹل اور1124عددروندبرآمدکئے .
منشیات کے 27مقدمات رجسٹرڈہوئے جن میں 1350گرام ہیروئن اور12579گرام چرس جبکہ 16بوتل شراب پکڑی گئی دوچورگینگ کے سات افراد گرفتار اور 30لاکهہ مالیت کی ریکوری کی گئی 107 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 47 اے کیٹیگری اور107بی کیٹیگری کے افراد شامل ہیں 10قتل کے مقدمے درج کئے گئے ہیں.