پولیس بھرتی کنسٹیبلان ، لیڈی کنسٹیبلان پنجاب پولیس، PHP , SPU کیلئے اُمیدواران کی دوڑ امتحان کا عمل جاری
منڈی بہاؤالدین( شمسہ چوہدری 26 فروری 2021) پولیس بھرتی کیلئے سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) ڈی آئی جی محمد سہیل چوہدری چیرمین مقرر ہیں. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سید علی رضا سیکرٹری اور میڈم شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ممبر ہیں، دوڑ امتحان کے پہلے روز پنجاب پولیس کنسٹیبل سمیت SPU اور PHP کے اُمیدواران سے بھی دوڑ امتحان لیا جا رہا ہے .
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس ضلع منڈی بہاوالدین میں بھرتی کا عمل آج سے شروع، لسٹ میں اپنا نام دیکھیں
آج مورخہ 26 فروری کو بھی بھرتی کے خواہشمند امیدواران مرد وخواتین سے دوڑ امتحان لیا جا ئیگا، دوڑ امتحان پاس کرنے والے اُمیدواران اگلے مرحلے میں تحریری امتحان میں شامل ہوں گے، بھرتی کے تمام مراحل کومیرٹ اور شفافیت سے مکمل کیا جارہا ہے، دوڑ امتحان کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، امیدواران کی صحت کے حوالے سےدوڑ امتحان کے لئے محکمہ صحت اور 1122 کی ٹیمیں موجود ہیں.