پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاوالدین کو فنڈز فراہم کرنے کا معاملہ. ن لیگی ایم پی اے محترمہ حمیدہ میاں نے یونیورسٹی فعال کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا. درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صنعت و تجارت کو فریق بنایا گیا ہے
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 3 فروری 2021) درخواست جاوید اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے. درخواست گزار منڈی بہاوالدین صوبائی حلقہ پی پی 65 سے ممبر پنجاب اسمبلی ہے، درخواست گزار. گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رسول کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، درخواست گزار. 24 مئی 2018 کو پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاوالدین کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوا، موقف
ابھی تک یونیورسٹی کو فعال کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے، درخواست گزار. یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبران کو تعینات نہیں کیا گیا، درخواست گزار. یونیورسٹی چلانے کے لیے فنڈز سمیت دیگر ضروری اقدامات نہیں کیے گئے، درخواست گزار. عدالت پنجاب حکومت کو پنجاب یونیورسٹی ٹیکنالوجی رسول کو فعال کرنے کا حکم دے، استدعا. عدالت وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، سینڈیکیٹ کے تقرر کا حکم دے، استدعا