earthquake in pakistan

پشاور اور باجوڑ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیوز کےمطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہےکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں