اسٹاک ایکسچینج میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے ایک روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کا ہوش اڑا دینے والا اضافہ ہوا ہے۔
پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 862 ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل بے قدری نے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا.
پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 350 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے پر جاپہنچی ہے۔ اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 2 ہزار 15 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر ایک ہزار 590 روپے جب کہ 10 گرام چاندی 17 روپے 14 پیہسے بڑھ کر ایک ہزار 363 روپے ہوگئی ہے.