پرائس مسجڑیٹ کے غریب ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کرنے کے خلاف ریڑھی بانوں کا احتجاجی مظاہرہ

منڈی بہاوالدین پرائس مسجڑیٹ کے غریب ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کرنے کے خلاف ریڑھی بانوں کا احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالف نعرے بازی، کورونا سے مرنے والوں کو بھاری جرمانے کر نہ مارا جائے ورنہ خود سوزی کرلیں گے ریڑھی بانوں کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دے دیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2021) منڈی بہاؤالدین میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے ریڑھی بانوں کو پانچ پانچ ہزار کے بھاری جرمانے کرنے کے خلاف ریڑھی بانوں اور دوکانداروں نے احتجاجا” دکانیں بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، انکا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شہباز اقبال سپرا کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے، اور جرمانہ کم کرنے کی بات کرنے پر وہ بدتمیزی اور گالی گلوچ کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ پنجاب میں کاروبار اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ کورونا سے کاروبار ٹھپ ہے بجلی کے بل نہ دینے پر انکے میٹر اتار لئے گئے ہیں، تاہم ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں