پاہڑیانوالی میں چوری کی واردات، باپ بیٹے نے ہمت کر کے چور پر دبوچ کر باندھ دیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 30 جنوری 2021) گزشتہ شب پاہڑیانوالی گاؤں میں مستری محمد اکرم کے گھر چور گھس آیا ۔ شک گزرنے پر اہل خانہ بیدار ہوئے تو سامان والا کمرہ اندر سے لاک تھا جس میں چور مصروف واردات تھا ۔ جس کو باپ بیٹے نے ہمت کر کے دبوچ لیا ۔چور نے شدید مزاحمت کی اور دونوں پر پسٹل سے فائر کرنے کی کوشش کی جو انہوں نے ناکام بنا دی ۔ اس دوران چور نے منہ سے کاٹ کر ،ناخنوں،اور پسٹل کی دستی کے وار سے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا ۔ شورسن کر اہل محلہ بھی جمع ہو گئے اور مل کر چور کو باندھ دیا اور بعد ازاں پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کے حوالے کر دیا ۔

چور کی شناخت ناظم علی عرف کونو ولدبشیرقوم تیلی ساکن ہیگروالا ہوئی ہے جو منڈی بہاوالدین اور گجرات کے تھانوں میں ریکارڑ یافتہ ہے اور کونو گینگ کا سرغنہ بتایا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ مزید لوگ بھی گلی میں موجود تھے جو شور سن کر فرار ہو گئے ۔ گرفتار چور سے پسٹل 30 بور ایک میگزین مع سات گولیاں اور ایک موبائل بھی بر آمد ہوا ہے ملزم اس وقت تھانہ پاہڑیانوالی پولیس کی حراست میں ہے ۔ گزشتہ دو ماہ سٹی پاہڑیانوالی میں ہونے والی چوری اور نقب زنی میں یہ گروہ ملوث ہو سکتا ہے ۔ پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کو اب پوری تفتیش کرنی ہے ۔ اور ہونے والی وارداتوں کی بر آمدگی کروانی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رسول لوکڑی میں ڈکیتی کرنے والے دیمو چنگڑ ک گینگ کے 8 افراد گرفتار، نقدی و اسلحہ بھی برآمد

اگر گزشتہ رات چور کو پسٹل سے فائر کرنے کا موقع مل جاتا تو دو بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہو جاتیں ۔ اللہ کا شکر کہ اسے چلانے کا موقع نہ مل سکا ۔۔ پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے اگر ساز باز کرنے یا لے دے کے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں