پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) پاہڑیانوالی سٹی مین چوک نکاسی آب کے ناقص انتظام اور سڑک پر گندے پانی کے مسلسل کھڑے رہنے کی وجہ سے نہ صرف سڑک کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی اور آئے روز ٹریفک جام رہنے لگی اوریہاں پر ہمہ وقت پانی کے کھڑے رہنے سے تعفن پھوٹنے سے کئی موذی مرض پھوٹنے کا بھی اندیشہ.
ضلعی افسران واہلکاران کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے ۔راہگیر مذکورہ مین روڈ سے گزرنے پرنہ صرف ضلعی انتظامیہ کوکوستے دیکھائی دیتے ہیں بلکہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی عدم دلچسپی کا بھی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔