ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے منڈی بہاؤالدین میں محکمہ صحت اور مرسی کور پاکستان( نجی تنظیم) کے زیر انتظام آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد ، کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کیا گیا.
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 مارچ 2021) محکمہ صحت اور مرسی کور پاکستان (نجی تنظیم) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت سجاد کھوکھر ڈسپنسر نے حاصل کی. ڈاکٹر محمد افتخار ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹیو سروسز نے اس موقع پر ٹی بی کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت اور مرسی کور پاکستان کے کردار کو سراہا. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ٹی بی کو شکست دینی ہے اور اپنے ملک سے اس مرض کا خاتمہ کرنا ہے.
انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کے ہم نے لوگوں کو اس مرض کے متعلق مزید آگاہ کرنا ہے اور معاشرے کو باور کروانا ہے کہ ٹی بی کا علاج 100 فیصد ممکن ہے اور ٹی بی کا علاج بالکل مفت ہے. گورنمنٹ ہسپتالوں کے علاوہ منتخب نجی لیبارٹریز اور ہسپتالوں میں بھی ٹی بی کی تشخیص اور علاج مرسی کور، ڈبلیو ایچ او، گلوبل فنڈ اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام پاکستان کے تعاون سےمفت کیا جا رہا ہے.
اس موقعہ پر ابوالحسن مدنی ڈسٹرکٹ پاپولیش آفیسر، سید فیاض حسین شاہ ڈسٹرکٹ لیب سپروائزر،مظہر اقبال سینئر لیب ٹیکنیش،مس اندلیب زینب لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور مرسی کور پاکستان کے ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرز عبدالسلام،ارشد محمود، عمر اختر اور ندیم عباس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. بعدازاں، سیمینار کے اختتام پر کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ٹی ایم اے ہال سے کمیٹی چوک منڈی بہاؤالدین تک ٹی بی سے متعلق آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا.