منڈی بہاوالدین (اسماعیل شاد ) ٹریفک پولیس منڈی بہاوالدین کے انسپکٹر پرویز اقبال گوندل نے سنئیر صحافی اسماعیل شاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا شروع کردے تو ٹریفک کی بحالی میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے. ٹریفک وارڈن ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائیں. ٹریفک قوانین کے بارے عوام کو آگاہی دیں اور موٹر سائیکل سوار ہو کار یا امیر ہو یا غریب سب کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں.
اگر قانون کی خلاف ورزی کوئی کرتا ہے تو اسکیخلاف کاروائی کریں قانون کی خلاف ورزی پر گز نہیں برداشت کی جائے گی چاہے میرا عزیز ہی کیو نہ ہو کسی کو رعایت نہیں برتی جائے گی والدین اگر اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں تو ٹریفک حادثات سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے انسپکٹر پرویز اقبال گوندل