پنجاب کی سڑکوں پر آج کل ٹرک نما سجی کار کے چرچے ہیں ۔ اس کار پر ٹرک کے سیف گارڈ ، بونٹ اور ڈگی پر پاکستان کا جھنڈا ، ایف 16 طیارے کے ماڈل سمیت پنجاب کی ثقافتی ماڈل اور مختلف اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ یہ کار جس سڑک سے گزرتی ہے ہر ایک کی نظر یں اس کار پر ہی ٹک جاتی ہیں،جہاں رکتی ہے وہاں شہریوں کا ہجوم لگ جاتا ہے ۔
یہ گاڑی منڈی بہاؤالدین کے رہائشی غلام عباس کی ہے جو گوجرانوالہ میں موبائل رپیرنگ کا کام کرتا ہے لیکن اس سے قبل وہ ٹرک ڈرائیور تھا ۔ غلام عباس نے جب کار خریدی تو خواہش جاگی کہ کیوں نہ اسے ٹرک کی طرح ہی بنالیا جائے۔ غلام عباس کو کئی بار اس گاڑی کی فروخت کے لئے بھاری رقم کی آفر ہوئی لیکن اس نے اسی بیچنے سے انکار کر دیا۔