وزیراعظم کا پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان دیا جائے گا ۔ مونس الہٰی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ق) کی مرکز میں دو وزارتیں ہو جائیں گی، کابینہ ڈویژن مونس الہٰی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت پیٹرولیم کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ مونس الہٰی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کا حجم 51 اراکین تک پہنچ جائے گا۔ وفاقی وزرا کی تعداد 28 ہو جائے گی۔

کابینہ میں چار وزرائے مملکت، چار مشیران اور 16 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کابینہ میں مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعظم کا پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!