پاہڑیانوالی (احسان نازش سے ) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین سید علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی چوہدری جاوید اقبال گجر کی پاہڑیانوالی مرکز کے بنک مینجرز سے سیکیورٹی امور پر اہم میٹنگ.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہاوالدین میں نیشنل بینک کے سامنے ایک ڈکیتی کی بڑی واردات میں دوران مزاحمت سیکورٹی گارڈ کے قتل کے افسوس ناک واقعہ پر افسران نے ایکشن لیتے ہوئے ریجن بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بنک مینجرز سے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیلئے میٹنگز کی ہدایات جاری کیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی انسپکٹر چوہدری جاوید اقبال گجر نے سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بینک مینجرز کے ساتھ میٹینگ کی جسمیں میں تھانہ پاہڑیانوالی کی حدود میں قائم پاہڑیانوالی کے تمام بنک مینجرز نے شرکت کی.
اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری جاوید گجر کا کہنا تھا کہ تمام بینک سیکورٹی گارڈز کی عمریں 47 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے اور روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چیک کیا جائے اور دوران ڈیوٹی بینک گارڈ کو الرٹ رہنا چاہیے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جس میں مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اور اس کے لیے سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ علاقے میں امن وآمان کی صورت حال کو یقینی بنایا جا سکے.
نیشنل بنک منڈی بہاوالدین میں چوری کی واردات، چور 1 کروڑ روپے چھین کر فرار، واقع کی ویڈیو دیکھیں