نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے

Share

Share This Post

or copy the link

اوکاڑہ: اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال میں میاں بیوی سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے اکبر روڈ نہر لوئر باری دو آب جھال کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق اور میاں کو بچالیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نہر کے کنارے سیلفی بنا رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے بیوی نہر میں گر گئی، جسے بچانے کے لیے شوہر نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور امداری گاڑیاں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زندہ نکالے جانے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جب کہ ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کے لیے کشتی اور پلنجر کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے میاں بیوی ڈوب گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.