پھالیہ: نواں لوک میں ڈمپر نے شاہ زور ڈالے کو ٹکر مار دی جس سے شاہ زور ڈالے کا ڈرائیور محمد عمران ولد دوست محمد قوم ماچھی ساکن چنیوٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا ایکسیڈنٹ اتنا شدید تھا کہ شاہ زور ڈالہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 فروری 2021) ایکسیڈنٹ کی خبر سنتے ہی چیک پوسٹ پٹرولینگ پولیس کے نوجوان موقع پر پہنچے جہاں پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش ان کے ورثا کے حوالے کر دی اور پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے. ذرائع کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہو گیا ہے
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے موقع پر ہی تقدیر الہی سمجھ کر ڈمپر کے ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہ کرنا چاہتے ہیں . حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ منڈی بہاؤالدین میں دھند کی وجہ سے ایک ہفتے میں یہ چوتھا بڑا حادثہ ہے۔ ان حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 13 افراد زخمی