نظام تعلیم کے تسلسل کے لیے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلباءکا اندراج بنیادی ترجیح ہے، طارق علی بسرا

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کے تسلسل کے لیے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلباءکا اندراج بنیادی ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ اندراج مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سکول کونسلز کو ذیادہ سے ذیادہ متحرک کیا جائے اور محکمہ تعلیم کے اے ای او کے ساتھ سکول کونسل کے دو متحرک ممبران پر مشتمل تعلیمی چمپیئنز کی ٹیم کے ذریعے داخلہ کے ٹا رگٹس کے حصول کو ممکن بنایا جائے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں سکولوں میں طلبا کی اندراج مہم کے حوالے سے منقعدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں محکمہ تعلیم کے سی ای او ایجوکیشن کے علاوہ دیگر تمام افسران بھی شریک تھے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے سی او ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم منڈی بہاﺅالدین کے سکولوں میں 55،000ہزارطلباکی انداج کا ہدف مقرر کیا ہے جسے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے پھیلاﺅکے باوجود گزشتہ سال ضلع کے سکولوں میں کوئی ڈراپ آو ٹ واقع نہیں ہوا جس پر ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ تعلیم کا زیادہ سے زیادہ فروغ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈہ ہے اور میعاری تعلیم کی بہتری اور صوبائی محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو سخت محنت اور لگن سے کام کر کے حاصل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک سیکٹرکا شعبہ تعلیم بہترین انفراسٹکچر،خوبصورت عمارات ، اعلی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ اساتذہ وسٹاف کی وجہ سے اپنا ثانی نہیں رکھتا جبکہ نجی شعبہ تعلیم کے پاس ایسا نظام موجودہ نہیں ہے انہوں نے واضع کیا کہ پبلک سیکٹر کے شعبہ تعلیم میں تمام سہولیات ہونے کے باوجودہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عصری تقاضوں کے مطابق طلبا کو تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ بہترتعلیم کے بعد ملک وقوم کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم کو متحرک بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ طلبا کا اندراج نہایت ضروری ہے۔ ماہ اپریل کے آخرمیں اس حوالے سے سب کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے گا اس میں کسی قسم کی سستی کوتاہی اور بہانہ نہیں چلے گا اعلی کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازجائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اپنے سکول کونسلز کو مزید متحرک کریں تا کہ تعلیم کی فراہمی کو عصری تقاضوں کے مطابق بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں