Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے پرانے ہسپتال کو سٹی اسپتال میں تبدیل کرنے کی لئے پنجاب حکومت کو لکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وارڈز اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کے علاوہ صفائی ، ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا اور لواحقین سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

سی او ہیلتھ اور ایم ایس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پرانے ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے دو بیڈز سے چھ بیڈز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین، بر وقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں بالخصوص سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ تشخیص کے ساتھ مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پرانے ہسپتال کو سٹی اسپتال میں تبدیل کرنے کی لئے پنجاب حکومت کو لکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی پہلے کی طرح فنکشنل ہو گی اور ایمرجنسی میں طبی سہولیات پہلے کی طرح ہی دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹ، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات بھی کام کرتے رہیںگے۔ انہوںنے بتایا کہ مریضوں کو پرانے ڈی ایچ کیو سے نئے ڈی ایچ کیو اسپتال ایمرجنسی میں لے جانے کیلئے ہر وقت ایک ایمبولینس بھی موجود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے مختلف اداروں کو درست سمت میں چلانے کیلئے مفید معلومات اور آگاہی ملتی ہے جس سے اصلاح احوال کو بہتر بنانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

←ڈپٹی کمشنر و حاجی امتیاز احمد ایم این اے نے چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا
رسول:ضلع کی سب سے بڑی واردات :لوگوں میں خوف وہراس شدید غم وغصہ→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz