منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11فروری2021) ڈپٹی کمشنرطارق علی بسرا کی ہدیت پر میونسپل کمیٹی ملکوال نے شہریوں کو کتے کے کاٹے اور ربیزسے محفوظ رکھنے کیلئے آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم کو تیزکر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں تحصیل میونسپل کمیٹی کے عملے نے اب تک مختلف علاقے جن میں گوجرہ، رکن ، چوٹ دھیراں ، چیک نمبر23 ، ہیڈ فقیریاں، میانہ گوندل ،مونہ، کھائی اور وڑیائیت میں 74سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کر کے ان کی ڈیڈ باڈیز کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔
سی او میونسپل کمیٹی مزمل محمود نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر تحصیل ملکوال میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ملکوال میں آوارہ کتوں کی تلفی کا کام تیزی سے جاری ہے۔جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس کو بھجوائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں ،
دریں اثناءحکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس آوارہ کتوں کے کاٹنے سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جا چکی ہیں جس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے آوارہ کتوں کو تلف کر کے محفوظ طریقے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کتوں کی تلفی کی مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔