میونسپل کمیٹی ملکوال نے وال چاکنگ کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11فروری2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ملکوال نے وال چاکنگ کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے، دریں اثناءسی او میونسپل کمیٹی ملکوال مزمل محمود کی سر براہی میں میونسپل کمیٹی عملے میونسپل کمیٹی اور دیگر عمارتوں پر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کروا دیا

اس موقع پرسی او میونسپل کمیٹی مزمل محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے گزشتہ د ورے کے موقع پر میونسپل کمیٹی اور دیگر جگہوں پر قائم عمارتوں پر سے وال چاکنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے ہدایت جاری کی تھیں جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے دیواروں پر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی دیگر اور سرکاری عمارتوں پر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی وال چاکنگ کے خاتمے کے خاتمے کیلئے معاونت کریں کیونکہ وال چاکنگ سے عمارتوں اور چوراہوں کی خوبصورتی ختم ہو کر رہ جاتی ہے ۔ مہذب قومیں اپنے ارد گرد کے ماحول اور عمارتوں کو صاف ستھرا رکھنے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی وال چاکنگ کے خاتمے تک کاروائی جاری رہے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں