میانہ گوندل: خاتون ملزمہ سے 5کلو گرام چرس برآمد، ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج، اہم انکشافات کی توقع
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم مارچ 2021) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا صاحب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ڈی پی اوسید علی رضا کی سربراہی میں منڈی بہاؤالدین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.
مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ میں کی گئی،ملزمہ رخسانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزمہ علاقہ تھانہ میانہ گوندل میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فروخت کرنے آئی تھی،ملزمہ کے قبضہ سے 05 کلو گرام چرس برآمد مقدمہ زیر دفعہ 9C درج،ملزمہ رخسانہ منچر چٹھہ حال کچی فتوآلہ عمران کالونی گکھڑ ضلع گوجرانوالہ کی رہائشی تھی، ملزمہ رخسانہ کی نشاندہی دہی پر مزید تفتیش جاری. اہم انکشافات کی توقع،ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل،ڈی پی او سید علی رضا